بس میں ڈرائیور کی موت سے حادثہ ، کار اور آٹو کو نقصان

حیدرآباد ۔ 27فبروری ( سیاست نیوز) چندا نگر علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں آر ٹی سی بس ڈرائیورملاریڈی کو اچانک قلب پر دورہ پڑنے سے وہ بس میں ہی فوت ہوگیا لیکن بس ڈرائیور نے ایک کار اور آٹو کو روند دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ کل رات دیر گئے پیش آیا اور اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ چندا نگر پولیس کے بموجب آر ٹی سی بس ڈرائیور ملاریڈی کے قلب پر حملہ ہونے کے نتیجہ میں اس نے بس کا توازن کھودیا اور وہاں سے گذرنے والی گاڑیوں کوٹکر دے دی ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔