بزنس نیٹ ورک انٹرنیشنل حیدرآباد کی Gonath 2018 نمائش

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی این آئی کی حیدرآباد شاخ جو دنیا کی متوسط چھوٹے تاجروں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے نے اپنی چھٹویں سالگرہ کو بڑے پیمانے پر 28 جولائی کو ہائی ٹیک سٹی میں منعقد کررہی ہے ۔ مسز سنجنا شاہ ایکزیکٹیو ڈائرکٹر این این آئی حیدرآباد مسٹر ٹی ستیش کمار سینئیر ڈائرکٹر کنسلٹنٹ بی این آئی اور کیپٹن آنند ڈائرکٹر کنسلٹنٹ بی این آئی حیدرآباد کے مطابق صبح کے سیشن کا آغاز مہمان اعزازی مسٹر این رامچندر ایم ایل سی ، مسٹر مرلی سرینواسن نیشنل ڈائرکٹر بی این آئی انڈیا اور ممتاز شخصیتیں ارکان کو اپنے خیالات سے واقف کروائیں گے اور شام کے سیشن میں معروف گلوکارہ خوشبو گریوال سامعین کو اپنے فن سے محظوظ کریں گی ۔ ممتاز Gonath 2018 تقریب میں تقریبا دو ہزار تاجر جن کا تعلق چھوٹے اور متوسط قسم کے تجارتوں سے ہے اپنے خیالات اور تجربات کا آپس میں تبادلہ خیال کریں گے اور اس ایک یومی کانفرنس میں مختلف مکاتب خیال کے تاجرین اپنے اپنے تجربات کی روشنی میں سامعین کو واقف کروائیں گے ۔ اس B2B نمائش کا انعقاد ہائی ٹیک سٹی میں صبح دس بجے تا 7 بجے شام تک جاری رہے گا اور یہ عام عوام کے لیے بغیر کسی ٹکٹ کے کھلی رہے گی ۔۔