بریلی میں خاتون پولیس سب انسپکٹر کے قتل سے کھلبلی

بریلی، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے بریلی شہر کوتوالی علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک لیڈی سب انسپکٹرکا قتل کر دیا، جس کی لاش ان کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر پڑی ملی۔ پولیس کے ترجمان نے بدھ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ انٹیلیجنس (ایل آئی یو) میں تعینات خاتون پولیس سب انسپکٹرمسز مینا کماری (42) کی لاش منگل کو دیر رات ٹرانزٹ ہاسٹل میں ان کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر پڑی ملی۔ یہ قتل سر پر کسی بڑی چیز سے حملہ کرکے کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مقتولہ مینا ضلع امروہہ کی رہنے والی تھی۔ قتل کاا سباب واضح نہیں ہوسکا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ مینا کا کئی سال پہلے شوہر سے طلاق ہو گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا ایک بیٹا ہے جو دسویں کلاس میں پڑھتا ہے ۔اس نے دو تین دن پہلے بیٹے کو دہلی بھیج دیا تھا. پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔