برقی شاک کا شکار خاتون کی موت

حیدرآباد۔/29ستمبر، ( سیاست نیوز) مادھا پور کے علاقہ میں ایک خاتون برقی شاک کی زد میں آکر مشتبہ طور پر فوت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ شاردا جو مادھا پور علاقہ کے ساکن دیویندر کی بیوی تھی اپنے بھائی سے ملاقات کے لئے جارہی تھی کہ راستہ میں آئسکریم کی بنڈی پر موجود آلات سے مشتبہ طور پر برقی شاک کا شکار ہوگئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاںوہ علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس مادھا پور مصروف تحقیقات ہے۔