برقی شاک سے ہلاک

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ ڈی شیوا جو جعفر گورہ کاروان علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ترکاری فروش تھا ۔ آج صبح وہ اپنے مکان کی چھت پر لوہے کی سلاخ سے کپڑے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا کہ برقی ہائی ٹنشن تار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔