برقی شاک سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) میڑپلی کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ چندو جو پروتاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص لکائی فائبرنیٹ میں کام کرتا تھا ۔ کل کام کے دوران یہ شخص نیٹ کے تاروں کو سدھار رہا تھا کہ اس دوران برقی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر شدید جھلس گیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔