برقی آپریٹر کی لاپرواہی، کسان جھلس کر زخمی سب اسٹیشن اوٹکور پر زبردست احتجاجی دھرنا

اوٹکور۔یکم نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل کے موضع بڑا پورلہ کے ایک کسان شنکرپا دو دن سے برقی سپلائی نہ رہنے سے پریشان تھا کیوں کہ موٹر نہیں چل رہی تھی۔ کسان شنکرپا نے ایک لائین مین کی مدد سے سب اسٹیشن کو فون پر بات کرکے LC لے کر برقی کو بند کروایا تھا۔ اس کے بعد برقی پول پر چڑھ کر کام کررہا تھا کہ برقی آپریٹر ناگیش کی کاہلی اور لاپرواہی سے برقی لائین کو آن کیا۔ جس کے نتیجہ میں شنکرپا نامی کسان برقی شاک کی زد میں آکر نیچے گرگیا جس کے ہاتھ اور پیر جھلس گئے۔ فوری زخمی کسان کو 108 ایمبولنس کی مدد سے ایریا ہاسپٹل سرکاری دواخانہ لے جایا گیا بعدازاں اوٹکور منڈل کے مواضعات پورلہ بڑا، ایرگٹ پلی، مخدوم پور کے کسان اوٹکور سب اسٹیشن پہنچے، سب اسٹشین میں موجود خاطی اٖریٹر اور دیگر برقی ملازمین فرار ہوگئے۔ سینکڑوں کسانوں نے سب اسٹیشن پر اوٹکور چیک پوسٹ پر دھرنا دیا اسی اثناء میں برقی اے ای سب انسپکٹر آف پولیس پروین کمار اور کسانوں میں اس مسئلہ پر بحث ہوئی اسی اثناء میں برقی اے ای رگھویر اور برقی کے اعلی عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے راستہ روکو احتجاج کیا گیا۔ سینکڑوں کسانوں نے مطالبہ کیا کہ خاطیوں اور برقی آپریٹر ناگیش کو ملازمت سے برطرف کیا جائے اور ایک مقدمہ بھی درج رجسٹر کیاگیا ہے۔ اس موقع پر سوریہ پرکاش ریڈی ZPTC ایم بھاسکر، ایچ گو،ڈپا MPTC کے علاوہ دیگر سماجی قائدین موجود تھے۔