برطانیہ میں وزیر دفاع برطرف

لندن ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے چہارشنبہ کو وزیر دفاع گیوین ولیمسن کو برطرف کردیا۔ یہ اقدام ایک نیوز کے افشاء کی تحقیقات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وہ خبر یہ رہی کہ برطانیہ نے مشروط طور پر چین کی کمپنی ’ہوائی‘ کو UK 5G نٹ ورک تیار کرنے کی اجازت دی ہے۔ تھریسا کے ڈاؤننگ اسٹریٹ آفس کی ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے آج شام گیوین ولیمسن سے کہا کہ حکومت سے رخصت ہوجائیں، (کیونکہ) وہ ڈیفنس سکریٹری کے رول اور اُن کی کابینہ کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینے میں اُن پر اعتماد کھوچکی ہیں۔