برطانیہ سے جزائر ماریشیئس کو واپس کرنے اقوام متحدہ کا مطالبہ

اقوام متحدہ ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے اپنی ایک قرارداد میں برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لندن حکومت بحر ہند میں واقع چاگوس کا مجموعہ جزائر واپس ماریشیئس کے حوالے کرے۔ یہ قرارداد عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی نے منظور کی۔ برطانیہ نے 1960 کی دہائی کے وسط میں اپنی نوآبادی ماریشیئس کے ان جزائر کو انتظامی طور پر تقسیم کر دی تھی۔ 1968ء میں جب ماریشیئس کو آزادی ملی، تو چاگوس جزائر کا انتظام لندن حکومت نے اپنے پاس ہی رکھ لیا تھا۔