برطانیہ : ایرپورٹس میں باڈی اسکان میں پرائیویسی کا خیال

لندن ۔ 27 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک نئی لیزر ٹکنالوجی متعارف کی جارہی ہے جو ایرپورٹس میں مکمل باڈی اسکان کے لئے قطار میں موجودگی کے وقت مسافرین کو زیادہ بہتر احساس دلائے گی ۔ محققین نے ایک زیادہ موثر اور ایسا راست طریقہ ایجاد کیا ہے جو Terahertz ٹکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے دھماکو مادوں کا زیادہ دور کے فاصلے سے ہی پتہ چلا سکتا ہے ۔اس صورت میں مسافرین کی پرائیویسی کو برقرار رکھا جاسکے گا ۔