برطانوی مسلم ماں کے 4 بچوں سمیت شام روانہ ہونے کا اندیشہ

لندن۔29اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) اسکاٹ لینڈ یارڈ کو اندیشہ ہے کہ لاپتہ برطانوی مسلم خاتون اور اس کے چار بچے جس میں ایک چار سال کا بیٹا بھی ہے شام کو روانہ ہوئے ہیں ۔ جہاں خطرناک دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے اس ملک کے بہت برے علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے ۔ ظہیرہ طارق 33سالہ کو آخری مرتبہ والٹمٹو مشرقی لندن میں دیکھا گیا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس نے لندن سٹی ایرپورٹ سے ملک چھوڑ دیا ہے ۔دوسرے دن ہی طارق اور اس کے چار بچوں کی گمشدگی کی اطلاع اس کے ارکان خاندان نے دی ہے ۔ میٹرو پولیٹن پولیس نے خاندان کے سی سی ٹی وی امیجس کو جاری کیا ہے جو امیسٹرڈیم روانہ ہونے سے قبل کی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم کو ظہیرہ طارق اور اس کے چار بچوں کی فکر ہے ‘ اس کو تلاش کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں ۔ اس کے شام پہنچنے کی ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔