برطانوی مسلم خاتون دہشت گردی کی سرگرمی میں ملوث ہونیکی مرتکب

لندن ، 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی مسلم خاتون ترینہ شکیل جو اپنے 14 ماہ کے بچہ کو لے کر شام گئی تھی، آج اسے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی ایس) کی رکن ہونے کی مرتکب قرار دیا گیا، جو تباہ حال ملک سے واپسی کے بعد مجرم قرار دی جانے والی اولین برطانوی خاتون ہے۔ 26 سالہ ترینہ کا دو ہفتے کا ٹرائل برمنگھم کراؤن کورٹ میں اختتام پذیر ہوا، جس پر جیوری نے فیصلہ سنایا کہ وہ دہشت گردی کی سرگرمی میں ملوث ہوئی۔