برطانوی عدالت میں وجئے مالیا کی حوالگی کا 10 ڈسمبر کو فیصلہ

لندن ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی عدالت ہندوستان کے مفرور شراب کے بیوپاری وجئے مالیا کو ہندوستان کے حوالہ کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ 10 ڈسمبر کو سنائے گی۔ تقریباً 9 ہزار کروڑ کی دھوکہ دہی اور رقمی منتقلی کے الزامات کا سامنا کرنے والے وجئے مالیا پر مقدمہ چل رہا ہے۔ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں فیصلہ کی تاریخ 10 ڈسمبر مقرر کی گئی ہے۔