برسر اقتدار قائدین کی ہڑتالی ملازمین سے بے حسی

کریم نگر 31 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست بھر میں گرام پنچایت مزدور آروگیہ شری ملازمین کی احتجاجی سرگرمیاں، پروگرام ہڑتال ریاستی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی کو نظر نہیں آرہی ہیں یا نہیںآیا۔ ان کے علم میں ملازمین کی پریشانیوں کو لایا گیا ہے یا نہیں؟ سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے حکومت سے مذکورہ استفسار کیا۔ انھوں نے یہاں کلکٹریٹ کے روبرو ہڑتالی ملازمین کے احتجاجی کیمپ سے مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے یہاں ہڑتالی مزدوروں کے ساتھ اظہار یگانگت کرتے ہوئے اُن سے اظہار ہمدردی کیا اور کہاکہ ریاستی حکومت کو اتنی فرصت نہیں ہے کہ وہ ہڑتالی ملازمین کے احتجاجی پر غور کریں اور ان کے مسائل سے آگاہ حاصل کریں۔ آروگیہ شری گرام پنچایت ملازمین کے مسائل کے بارے میں جاننے اور ان کو حل کرنے کا خیال تک نہیں آیا۔ برسر اقتدار قائدین کو اس بات کو حکومت کے علم میں لانے کا خیال تک نہیں آرہا ہے۔ انھوں نے اس بات کو بدبختانہ قرار دیا اور کہاکہ ایک مہینے سے گرام پنچایت آڑوگیہ شری ملازمین ہڑتال کررہے ہیں جبکہ برسر اقتدار قائدین کی ان کے تعلق سے بے حسی شرمناک ہے۔ انھوں نے کہاکہ ان برسر اقتدار قائدین چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کے روبرو ان ہڑتالی ملازمین کے مسائل کو پیش کرنا چاہئے، یہ ان کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہاکہ چیف منسٹر نے انتخابات سے قبل عوام سے کئی ایک وعدے کئے۔ تاہم ایک سال کا عرصہ مکمل ہوجانے کے بعد عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہیں ہوئی ہے۔ ایس سی ایس ٹی بی سی جو بہت زیادہ کام کرتے ہیں اور انھیں بھگوان کہنے والے چندرشیکھر راؤ آج ان کے مسائل کی یکسوئی نہیں کررہے ہیں۔ کے سی آر ان سے کئے گئے وعدوں کو بھی بھلا بیٹھے ہیں۔ برسر اقتدار قائدین اس طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ برسر اقتدار قائدین اندھے گونگھے اور بہرے ہوچکے ہیں۔