برسراقتدار آنے پر اے پی کو خصوصی درجہ :راہول گاندھی کا وجے واڑہ میں انتخابی جلسہ سے اعلان

حیدرآباد 31 مارچ (یو این آئی) صدر کانگریس راہول گاندھی نے وعدہ کیاکہ لوک سبھاانتخابات میں ان کی پارٹی کے برسراقتدار آنے پر اے پی کو خصوصی درجہ دیاجائے گا۔انہوں نے کہا‘‘ یہ ہمارا وعدہ ہے کہ دہلی میں ہمارے برسراقتدار آتے ہی اے پی کو خصوصی درجہ دیاجائے گا’’۔‘‘ہم چاہتے ہیں کہ اے پی دیگر ریاستوں کے لئے چمکتی ہوئی مثال بنے ۔ہم ملک کی عصری ترین ریاست بنانے میں اے پی کی مدد کریں گے ’’۔انہوں نے وجے واڑہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تعجب کا اظہار کیا کہ سیاسی جماعتیں اس مسئلہ کو شدت کے ساتھ اٹھانے میں ناکام رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب منموہن سنگھ نے وعدہ کیاتھا کہ اے پی کو خصوصی درجہ اور اس کا حق دیاجائے گاتویہ انفرادی وعدہ نہیں تھا بلکہ وزیراعظم کا وعدہ تھاجنہوں نے ہندوستان کی طرف سے یہ وعدہ کیاتھا۔مودی پانچ سال وزیراعظم رہے لیکن انہوں نے اس وعدہ کو پورا نہیں کیا۔ یہ صرف کانگریس یا منموہن سنگھ کا وعدہ نہیں تھا بلکہ ملک کی جانب سے اے پی سے کیاگیا وعدہ تھا۔اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہ ان کی پارٹی 2019میں کانگریس غربت پر سرجیکل اسٹرائک کرے گی۔