براعظم افریقہ: وہ حیرت انگیز باتیں جو آپ نہیں جانتے

پیارے بچو! براعظم افریقہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا براعظم ہونے کے علاوہ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا براعظم بھی ہے ۔ افریقہ بہت سے رازوں کا امین بھی ہے کیونکہ یہاں مختلف قبائل آباد رہے ہیں ۔ آفریقہ سے بہت سے ایسے حقائق بھی وابستہ ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں ۔ ایسے ہی چند حقائق دئے جارہے ہیں ۔
٭ افریقہ کو دنیا کے سب سے بڑے جانور ہاتھی کا گھر کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں بہت بڑی تعداد میں ہاتھی پائے جاتے ہیں ۔
٭ افریقہ ژرافوں کے گھر کے حوالے سے بھی مشہور ہے ۔
٭ افریقہ اور یورپ کا درمیانی فاصلہ بمشکل صرف 14 کیلومیٹر کا ہے ۔
٭ افریقہ میں بہت کم ایسا پانی پایاجاتا ہے جو پینے کے قابل ہو ورنہ زیادہ تر پانی ابال کرہی استعمال کیا جاتا ہے ۔
٭ براعظم افریقہ میں روزانہ تقریباً 96 ہاتھی قتل کردئے جاتے ہیں ۔
٭ دریائی گھوڑے کو اس براعظم کا سب سے مہلک جانور قرار دیا جاتا ہے ۔
٭ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق براعظم افریقہ کا ملک زمبابوے 16 سرکاری زبانوں کا مالک ہے جو کہ کسی بھی ملک کی سب سے زیادہ سرکاری زبانیں ہیں ۔
٭ کیا آپ یقین کریں گے کہ پوری دنیا کا تقریباً آدھا سونا صرف جنوبی افریقہ کے ایک چھوٹے سے مقام witwatersrand سے حاصل کیا جاتا ہے ۔