برازیل میں عمارت منہدم ، مہلوکین کی تعداد 16 ہوگئی

ریوڈی جنیرو۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے ریوڈی جنیرو میں گری ہوئی دو عمارتوں کے ملبے سے مزید 4 نعشیں نکالی گئیں ہیں۔ جس کے ساتھ ہی اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی ہے ۔ آٹھ لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔فائر بریگیڈ کے اہلکار نے بتایا کہ منگل کو علی الصبح ایک خاتون کی نعشیں ملی۔ اس کے کچھ وقت بعد ایک دیگر حاملہ خاتون، اس کی ماں اور ایک بچے کی نعشیں برآمد ہوئی۔ ان سبھی کا نام لاپتہ لوگوں کی فہرست میں شامل تھا۔عمارت گرنے کے پانچ دن بعد بھی راحت اور بچاؤ کاکام جاری ہے ۔