برازیل میں سڑک حادثہ 20 افراد ہلاک

واشنگٹن، یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے پرنا صوبے میں آج بھیانک سڑک حادثہ میں 20 افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے ۔مقامی میڈیا کے مطابق کیفیجال ڈو سول شہر میں ایک بس 30 مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو لے کر ماؤرما شہر کی طرف جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آ رہے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوتے گاڑیاں شعلہ پوش ہوگئیں۔ جس میں ٹرک ڈرائیور سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ملبے سے نکالی گئی ایک خاتون کو فوری طور پر ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔