برازیل میں دو ٹرینوں کی ٹکر، ڈرائیور ہلاک

ریو ڈی جنیرو 28فروری (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیر و میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے ایک ڈرائیور کی موت کی ہو گئی جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ریو شہر کے نزدیک ساؤ کرستوواو اسٹیشن پر ایک ٹرین نے دوسری ٹرین کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ مقامی ٹریفک انتظامیہ کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو صرف ہلکی چوٹیں آئی ہیں لیکن ٹرین کا ڈرائیور ٹرین کے تباہ شدہ حصے میں پھنس گیا تھا۔تقریبا 30 فائر بریگیڈ ملازمین نے سات گھنٹے کی مشقت کے بعد اس کو وہاں سے نکالا۔ باہر نکالنے کے بعد ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑ گیا اور اس کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی۔ حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں میں سے صرف ایک ہی ہاسپٹل میں ہے ، باقی سبھی کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے ۔حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔