برادر نسبتی کا قاتل بینک کا چیف جنرل منیجر گرفتار

دو شادیاں ، اذیت رسانی ، بیوی کی خودکشی اور بچوں کی پرورش پر انتقام
حیدرآباد /31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ پولیس نے ایک قاتل کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے برادر نسبتی کا معمولی بحث کے بعد قتل کردیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ وینکٹ کرشنا مورتی نے اپنے برادر نسبتی 38 سالہ مانسا راؤ کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا تھا ۔ ملزم چینائی میں ایک بنک کا چیف جنرل منیجر بتایا گیا ہے ۔ جس کا دو ماہ قبل تبادلہ ہوا تھا ۔ سال 2000 میں قاتل نے شارادھا نامی ایک خاتون سے شادی کی تھی اور سال 2007 میں اس نے طلاق لے لیا تھا ۔ جس کے بعد اس نے سال 2011 میں سویتا نامی مطلقہ خاتون سے شادی کی تھی ۔ جس کے دو لڑکے ہیں ۔ ایک لڑکا خاتون کے پہلے شوہر سے بھی تھا ۔ تاہم گذشتہ چند ماہ سے کرشنا مورتی اپنی بیوی کو کافی ہراساں کر رہا تھا اور اسے اذیت پہونچا رہا تھا ۔ اس بات سے خاتون تنگ آچکی تھی اور اس نے جاریہ ماہ خودسوزی کرلی ۔ بہن کے موت کے چند روز بعد مقتول بھائی جانکیا راؤ اپنے بہنوائی کے مکان پہونچا اور اس نے بچوں کی بہتر انداز میں تربیت کرنے کی بہنوائی قاتل سے خواہش کی ۔ اس دوران دونوں میں بحث و تکرار بھی ہوئی ۔ جانکیا راؤ نے اپنے بہنوائی کو سمجھایا کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ۔ چونکہ تمہارے ظلم سے بچے بھی گواہ ہیں اور ہراسانی و اذیت رسانی کے تمام ثبوت بھی موجود ہیں ۔ اس بات پر برہم کرشنا مورتی نے رات کا انتظار کیا اور ایک وزنی پتھر سے اپنے برادر نسبتی کا قتل کردیا ۔ پولیس میرپیٹ کرشنا مورتی کو گرفتار کرلیا ۔