بدنام زمانہ سارق حبیب عرف چھوٹو پر پی ڈی ایکٹ نافذ

حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کمشنر نے بدنام زمانہ سارق حبیب عرف چھوٹو عرف یوسف کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ حبیب حسن نگر راجندرنگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پولیس کے مطابق حبیب 26 سے زائد معاملات میں ملوث ہے ۔ اس کی غیر سماجی سرگرمیوں کے سبب میرپیٹ ، حیات نگر ، بالاپور اور ونستھلی پورم اور ایل بی نگر کے علاقہ کی عوام میں اپنے مکانات کو قفل ڈالنے کا خوف پیدا ہوگیا تھا ۔ 14 اگست سال 2017 کو میرپیٹ پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ایک کیلو سونا اور چاندی کے زیورات کو ضبط کیا تھا ۔ جس کی مالیت تقریباً 30 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے آج اس پر انسداد غنڈہ گردی ایکٹ نافذ کردیا ۔