بدعنوان پارٹیوں کو پی ٹی آئی کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی ہے

اسلام آباد ۔28 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی اہم پارٹیوں نے کرکٹ اسٹار عمران خان کی انتخابات میں کامیابی کو مسترد کردیا ہے اور جمعہ کو دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا ہے اُس وقت جبکہ غیرملکی مبصرین نے ووٹوں میں دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی ) بشمول عوامی مسترد کردہ پی ایم ایل ( این ) عمران کے حصولِ اقتدار میں سب سے بڑی مشکل بنی ہوئی ہے ۔ عمران خان کی کامیابی پر اے سی پی اور پی ایم ایل ( این ) پارٹی کا الزام ہے کہ عمران خان کی حمایت میں نتائج میں تاخیر کرتے ہوئے انھیں کامیابی دلائی گئی ہے ۔ تاہم شہباز شریف نے کہاکہ اے پی سی کے فیصلہ کے بموجب ہم حلف برداری میں عدم شرکت کے فیصلہ پر اپنی پارٹی قائد سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے ۔ واضح رہے کہ پی ایم ایل ( این ) ، اے پی سی کے اجلاس میں غیرحاضر تھی جس کی وجہ ہنوز نامعلوم ہے ۔ دوسری پریس کانفرنس مے صدرنشین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی انتخابی نتائج کو مسترد کردیا لیکن انھوں نے کہاکہ وہ دوسری پارٹیوں کو پارلیمانی اُمور میں حصہ لینے کیلئے رضامند کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ امریکہ نے کہا کہ انتخابی عمل سے قبل چند ایک خامیاں تھیں تاہم وہ نئی حکومت کے ساتھ مل جُل کر کام کرنے تیار ہے۔