بخار میں مبتلا سیرینا میڈرڈ اوپن سے دستبردار

میڈرڈ۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمزصحت کی خرابی کے باعث میڈرڈ اوپن ٹینس سے دستبردار ہوگئیں ہیں۔ امریکی خاتون ٹینس اسٹارسرینا نے بخار اور زکام کی شکایت کی وجہ سے اپنی عدم دستیابی کی تصدیق کردی۔ سرینا نے رواں سیزن میں اب تک تین ٹورنمنٹس کھیلے ہیں جس میں سے دو میں آسٹریلین اوپن اور انڈین ویلز میں شکست ہوئی تھی جبکہ ابتدائی ٹورنمنٹ سے بھی دستبردار ہونا پڑا تھا۔ سرینا کی عدم موجودگی میں 16 خواتین ٹینس اسٹار میڈرڈ اوپن کے حصول میں مدمقابل ہوں گی جبکہ پولینڈ سے تعلق رکھنے والی آگنیسکا راڈوانسکا ٹورنمنٹ کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہوں گی۔ دوسری جانب پانچ مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپیئن ماریا شاراپواڈرگ ٹسٹ میں ناکامی کے بعد تاحال کھیل سے باہر ہیں۔ سرینا کو آسٹریلین اوپن کے فائنل میں شکست دینے والی جرمن اسٹاراینجلیک کربرگزشتہ ہفتے اسٹٹگارٹ ٹینس میں کامیابی کیساتھ عمدہ فارم میں ہیں اور ٹورنمنٹ میں کامیابی کے لئے پرامید ہیں۔ اینجلک کربر نے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ میں جیت سکتی ہوں اور اسی جذبے کیساتھ میں فرنچ اوپن میں شرکت کرنے جاؤں گی۔ روس کی سویٹلانا کزنیٹسوا نے سرینا ولیمز کو میامی اوپن کے چوتھے مرحلے میں حیران کن شکست دے کر ٹورنمنٹ سے باہر کیا تھا جبکہ سیزن کے ابتدائی ٹورنمنٹ ہوپ مین کپ میں گھٹنے کی زخم کے باعث مقابلے سے دست بردار ہوگئی تھیں۔ سرینا نے 2012 اور 2013 میں میڈرڈ اوپن ٹورنمنٹ اپنے نام کیا تھا۔

سلمان بٹ پر غصہ ‘عامر نے باؤنسرس سے نکالا
فیصل آباد۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسپاٹ فکسنگ کے سزا یافتہ سلمان بٹ اور محمد عامر پہلی مرتبہ بطور حریف کھلاڑی آمنے سامنے ہوئے تو فاسٹ بولر نے سابق کپتان کو خوب آنکھیں دکھائیں اور باؤنسر پہ باؤنسر ڈالتے رہے۔ فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ میں پنجاب کی ٹیم کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کے سزایافتہ سلمان بٹ بیٹنگ کے لئے آئے تو سندھ کی ٹیم کے محمد عامر کا پہلی مرتبہ بطور حریف کھلاڑی سلمان بٹ سے آمنا سامنا ہوا۔محمد عامر نے سابق کپتان کو خوب باؤنسر ڈالے۔ باؤنسر پہ باؤنسر مارنے کے بعد محمد عامر نے ہی سلمان بٹ کو رن آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔