بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان کا خطرہ

کراچی۔6 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سطح سمندرکا درجہ حرارت،استوائی طوفان بننے کی بڑی وجہ ہے، خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو کسی بھی وقت سمندری طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق مئی سے جون اور اکتوبر سے نومبر سمندری طوفان بننے کے امکانی مہینے ہیں، ان ماہ میں سطح سمندر کا درجہ حرارت زائد ہوتا ہے۔خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ آئندہ آنے والے دنوں میں سمندری طوفان میںتبدیل ہوسکتا ہے۔ماہرین موسمیات سمندری طوفان کا قریب سے مشاہدہ کررہے ہیں ۔