بجاج الیکٹرانکس کا بمپر ڈرا ، ابراہیم خاں کو 20 لاکھ کا نقد انعام

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : بجاج الیکٹرانکس نے آج فورم سوجنا مال کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ میں واقع اپنے شوروم میں وہ اپنا بمپر ڈرا منعقد کیا ۔ معروف اداکارہ ارچنا ویدا نے یہ ڈرا اٹھایا جس کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا تھا ۔ صنعت نگر سے تعلق رکھنے والے خوش نصیب گاہک ۔ ابراہیم خاں کو 20 لاکھ روپئے کا نقد انعام حاصل ہوا ۔ جن کا کوپن نمبر 136325 تھا ۔ اس موقع پر بجاج الیکٹرانکس کے ڈائرکٹر کرن بجاج نے کہا کہ گاہکوں کا پرتپاک ردعمل حاصل رہا ۔ بجاج الیکٹرانکس پر شاپنگ کرنے والے گاہکوں کا وہ شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ بمپر ڈرا اور نقد انعامات گاہکوں سے اظہار تشکر کی علامت ہے ۔ انہوں نے ڈرا جیتنے والوں کو مبارکباد ی ۔ انہوں نے کہا کہ تہواروں کے اس موسم میں بجاج الیکٹرانکس نے اپنے گاہکوں کے لیے ایک کروڑ روپئے کے انعامات رکھے ہیں اور بہت جلد 30 لاکھ روپئے اور 20 لاکھ روپئے کے ڈرا اٹھائے جائیں گے ۔ بجاج الیکٹرانکس دونوں تلگو ریاستوں کے گاہکوں کی اولین پسند ہے بالخصوص ایک روپئے کی الیکٹرانک ایٹم کی منفرد اسکیم کافی مقبول ہوئی ہے ۔ بجاج الیکٹرانکس سال بھر اور بالخصوص ایسے تہواروں ہمیشہ آسان اسکیمات متعارف کیا کرتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں شہروں میں حیدرآباد اور سکندرآباد میں بجاج الیکٹرانکس کے شورومس کی تعداد 31 تک پہونچ گئی ہے اور مستقبل میں مزید اضافے کا منصوبہ ہے ۔۔