بجاج آٹو کی نئی سیریز AS200 اور AS150 بائیکس متعارف

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : بجاج آٹو کی جانب سے پلسر AS200 اور AS150 متعارف کی جارہی ہے ۔ اسپورٹ سیریز کی یہ پلسر مکمل ٹورنگ بائیک ہے ۔ ناقابل یقین مظاہرہ اور اسٹائلنگ میں منفرد بائیکس ہائی اسپیڈ کو توازن میں اور قابو میں رکھنے والی ہیں ۔ AS200 بائیک کی خصوصیات میں 4 والو 200cc ڈی ٹی ایس آئی انجن ، لیکویڈ کولنگ سسٹم ، ٹریبل اسپارک ٹکنالوجی ، الفا میل اسٹائیلنگ ، پریمئیر فریم ، سپیرئیر بریکنگ اورنائٹراکس مونو سسپنشن اور پروجیکٹر ہیڈ لیمپ شامل ہے ۔ AS200 میں 6 اسپیڈ ٹرانسمیشن گیر باکس ہے جب کہ AS150 جو کہ 5 اسپیڈ ٹرانسمیشن گیر باکس کی حامل ہے ۔ دونوں بائیکس ڈیجیٹل روڈ ومیٹر ، ٹرپ میٹر ، فیول گیج ، شفٹ لائٹ اور انجن کل سویچ کی حامل ہیں ۔ ابتدائی امبریشن میں سسپنشن سسٹمس بہت اچھے ہیں ۔ سیٹیں بہتر جگہ اور ایڈوینچر ٹورس کیلئے پرفیکٹ میاچ کی حامل ہیں ۔۔