بتکماں تہوار : آن لائن مہم کا آغاز ، گرانڈ فینالے کی تیاریاں

حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت نے بتکماں کے فروغ کے لیے عالمی آن لائن مہم شروع کی ہے ۔ اسے سرکاری تہوار کا موقف دئیے جانے کے بعد خصوصی ویب سائٹ bathukamma.telangana.gov.in شروع کی گئی ہے ۔ جس میں اس تہوار سے متعلق تصاویر ، ویڈیوز شامل ہیں ۔ فیس بک پیچ بھی شروع کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت 2 اکٹوبر کو بتکماں فلاور فیسٹیول کا فینالے بڑے پیمانہ پر منائے گی جس میں 35 ہزار ٹن پھول استعمال ہوں گے اور اس پر 60 لاکھ روپئے کی لاگت آئے گی ۔ کمشنر انفارمیشن ڈاکٹر آر وی چندراودھن نے بتایا کہ اس پروگرام میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ مہمانان خصوصی ہوں گے ۔۔