باہمی روابط کو دھکہ : پاکستان

اسلام آباد ۔ 18 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )معتمدین خارجہ سطح کے مذاکرات کی منسوخی کو ہند ۔ پاک روابط کے لئے دھکہ قرار دیتے ہوئے پاکستان نے کشمیری علحدگی پسندوں کے ساتھ مشاورت کا دفاع کیا۔ پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ باہمی مذاکرات سے قبل اس طرح کی بات چیت دیرینہ روایات رہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ پاکستانی قیادت ہندوستان کے ساتھ بہتر روابط کے فروغ کی خواہاں ہے اور ان کوششوں کو ہندوستان کے فیصلے سے دھکہ پہونچا ہے ۔ باہمی روابط کے معاملے میں وزیراعظم نواز شریف کا ویژن بالکل واضح ہے ۔