بالٹی مور میں اسکول ویان اور بس میں تصادم، چھ ہلاک

واشنگٹن ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی شہر بالٹی مور میں ایک اسکولی ویان اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں کم سے کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ آن لائن پر جاری کردہ تصاویر میں اسکول بس کا اگلے حصہ تباہ شدہ حالت میں دیکھا گیا ہے جو مسافرین کی بس کے وسطی حصہ میں دھنس گیا تھا۔ بالٹی مور پولیس نے ٹوئیٹر پیام میں کہا کہ اسکول بس میں بچے موجود نہیں تھے۔ (حادثہ میں) چھ اموات ہوئی ہیں۔ یہ حادثہ صبح 6:30 بجے ہوا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔