بالاپور سڑک حادثہ، چار افراد زخمی

حیدرآباد ۔ /24 فبروری (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقے بالاپور میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ سب انسپکٹر بالاپور ناگراج کے بموجب آج شام 4.30 بجے ایم کرشنا ساکن میرپیٹ علاقہ ندناوانم سے توکو گوڑہ کی سمت موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ سلطان پور پٹرول پمپ پہونچنے پر تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں کرشنا شدید زخمی ہوگیا اور اسے فوری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہاں پر موجود مزید تین افراد بھی زخمی ہوگئے ۔ پولیس بالاپور نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔