بالائی والے ٹکڑے

اشیاء : ڈبل روٹی ایک عدد ،بالائی آدھ کلو ، چینی ڈیڑھ پاو ، گھی ایک پاو ، گری بادام آدھی چھٹانک، پستہ چار تولے ، کیوڑا بڑا چمچ ، زعفران پسی ہوئی آدھی چٹکی ، سبز الائچی چند عدد۔
ترکیب : ڈبل روٹی کے توس مناسب حجم میں کٹواکر کنارے اگر سخت ہوں تو الگ کرلیں۔ گھی کو خوب گرم کر کے اس میں الائچی کے دانے بھون لیں ۔ اسی میں سلائس بھی تل لیں ۔ چینی میں آدھ لیٹر پانی ڈال کر پکائیں چاشنی تار دینے لگے تو اتار لیں ۔ بالائی پھینٹ کر اسی میں زعفران ملالیں ۔ توسوں والے فرائینگ پین یا کھلے منہ کے پتیلے کو ہلکی آنچ پر رکھیں اور چاشنی توسوں پر ڈال دیں ۔ تھوڑی تھوڑی کر کے بالائی بھی انڈیلتے رہیں کشمش کو بھگولیں اسے بادام ، اخروٹ اور پستے کے ساتھ توسوں پر ڈال دیں ۔ توسوں کو سہج سہج کر پلٹیں تاکہ ٹوٹنے نہ پائیں اور دونوں طرف سے یکساں طور پر پک جائیں ، بالائی اور شیرہ جذب ہوجانے تو کیوڑا ڈال دیں ۔ چند منٹ تک دم لگادیں ، ٹکڑے طباق میں نکالیں ، ورق لگائیں۔