باغیوں کے زیرقبضہ صنعا میں بم دھماکہ، 14 طلباء ہلاک

صنعا ۔ /9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) باغیوں کے زیرقبضہ یمن کے دارالحکومت صنعا کے دو اسکولس میں یکے بعد دیگرے دھماکوں سے 14 بچے ہلاک اور دیگر 16 زخمی ہوگئے ۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ دھماکہ کی وجوہات واضح نہیں ہوسکیں ۔

مصر کی سینائی علاقے میں
خودکش بم حملہ ، 7 ہلاک
قاہرہ ۔ /9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک کمسن خودکش بم بردار نے آج مصر کے 4 فوجیوں اور 3 شہریوں کو شورش زدہ شمالی سینائی کے علاقے میں ہلاک کردیا ۔ شیخ زوید اور دیگر 7 مہلوکین اور 26 زخمی وزارت داخلہ سے روانہ ہورہے تھے جبکہ یہ خودکش حملہ ہوا ۔ دولت اسلامیہ نے اس خونریز خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔