باغپت: سڑک حادثے میں 4 میڈیکل طالب علم ہلاک

باغپت۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع باغپت کے چاندنی نگر علاقے میں ایسٹرن پریفیرل ایکسپریس۔وے پر منگل پیش آئے بھیانک سٹرک حادثے میں نوئیڈا میں واقع شاردا یونیورسٹی کے چار طالب علموں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک لڑکی شدید طور سے زخمی ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شارد ا یونیورسٹی کے میڈیکل کے سال سوم کے پانچ طلبہ ایک کار سے سفر کررہے تھے کہ اچانک ان کی کار بے قابو ہوکر چاندنی نگر علاقے میں ایکسپریس وے کے کنارے کھڑے ٹکر سے جاٹکرائی۔ اس حادثے میں زخمی طالبہ کی شناخت ارچنا رانا کی حیثیت سے ہوئی ہے جو مرادآباد کی رہنے والی ہے ۔ اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔مرنے والوں میں سے تین کی شناخت کانت دھنگرا باشندہ لدھیانہ، کرشمہ دنگرا باشندہ سری گنگا نگر اور محمد شہیب جو کہ رام پور کا رہنے والا ہے ۔