باریک چاول اسکیم میں بدعنوانی پر جیل

کریم نگر ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طلباء کے سنہری مستقبل اور ترقی اور فروغ کیلئے حکومت باریک چاول کی اسکیم کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس میں بدعنوانی یا خردبرد میں ملوث ہونے پر جیل بھیج دیا جائے گا۔ ریاستی فینانس و سیول سپلائی محکمہ کے وزیرایٹالہ راجندر نے یہ انتباہ دیا۔ جمعرات کو شنکرا پٹنم منڈل میں 9 کروڑ روپئے کی لاگت سے منظورہ مختلف ترقیاتی کاموں کا وزیر نے سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے 32 کروڑ سے منظورہ 5 ہزار میٹرک ٹن نبارڈ کے گودام کا وزیر نے سنگ بنیاد رکھا۔ 40 لاکھ روپئے کی لاگت سے منظوری آئی کے پی گودام، پلاٹ فارم کے تعمیری کاموں کا وزیر موصوف نے سنگ بنیاد رکھا۔ بعدازاں 3 کروڑ 2 لاکھ روپئے کی مالیت سے تعمیر کردہ ماڈل اسکول، ایک کروڑ 30 لاکھ سے تعمیر کردہ ماڈل گرلز ہاسٹل کی عمارت، ایک کروڑ 25 لاکھ سے تعمیر کردہ کستوربا گاندھی بالیکا لاودیالیہ کو وزیر نے افتتاح کیا۔ بعدازاں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرفینانس نے کہا کہ حکومت عوام کی ترقی و بہبود کیلئے سعی کررہی ہے۔ عوام کو جوابدہ رہ کر کام کررہی ہے۔ تلنگانہ کے حصول کے بعد 24 گھنٹے برقی سربراہی کا سہرا حکومت کو جاتا ہے۔ زراعت کیلئے 24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کا عزم کررہی ہے۔ ریاست میں تین سال کے بعد 24 گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنایا جائے گا۔ مواضعات میں ہر گھر کو نل کے ذریعہ آبی سربراہی کی جائے گی۔ ضلع کریم نگر کے تمام کھیتوں اور فصلوں کو سال 2018ء تک آبپاشی کی جائے گی۔ تالاب موضع کیلئے ماں کا درجہ رکھتا ہے۔ تالاب می ںپانی ہو تو عوام کی زندگی خوشیوں کے ساتھ گذرے گی۔ اسی لئے مشن کاکتیہ کے ذریعہ تالابوںکے مٹی کی نکاسی کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ فنڈس کیلئے قلت نہیں ہے۔ تمام اسکیمات روبہ عمل لائے جائیں گے۔ اس پروگرام میں ریاستی کلچرل سارادھی مانا کنڈور رکن اسمبلی رسامائی بالا کشن، ایم پی پی ڈی وجیا، زیڈ پی ٹی سی سنجیو ریڈی، سرپنچ مہیپال، راجیو ودیامنش پی او نرسمہا راؤ، مارکٹنگ اے ڈی پرکاش، ای ای شفیع میاں و دیگر نے شرکت کی۔