بارہمولہ میں فوجی اہلکار کی دل کا دورہ پڑ جانے سے موت

سری نگر۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منگل کی صبح ایک فوجی اہلکار کی موت دل کا دورہ پڑ جانے سے واقع ہوئی۔ذرائع کے مطابق بارہمولہ کے وپلونہ سنگھ پورہ علاقے میں تعینات 52 آرآر سے وابستہ ایک فوجی اہلکار کی منگل کی صبح دل کا دورہ پڑجانے سے موت واقع ہوئی۔مہلوک فوجی کی شناخت راجیش کمار کے بطور ہوئی ہے ۔ایک پولیس افسر نے فوجی اہلکار کی موت واقع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اہلکار کو فوری طور نزدیکی فوجی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔انہوں بتایا کہ فوجی اہلکار کے موت کی اصلی وجہ جاننے کے لئے اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔