بابری مسجد کی شہادت پرجلوس کی اجازت نہ دینے کی درخواست مسترد

چینائی ۔ 30 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائیکورٹ نے آج ایک درخواست کو مسترد کردیا جس میں 6 ڈسمبر کو بابری مسجد کی یوم شہادت کے موقع پر کسی مسلم تنظیم کو جلوس یا کوئی اور پروگرام کی اجازت نہ دینے کی خواہش کی گئی تھی ۔ جسٹس ایم ایم سندریش کے روبرو ہندو منترا کزگم کے جنرل سکریٹری کے گوپی ناتھ کی یہ درخواست پیش ہوئی ۔ انھوں نے کہا کہ درخواست گذار کو کوئی حق نہیں پہونچتا کہ وہ اس بات پر اصرار کرے کہ ٹاملناڈو مسلم منترا کزگم کو اجازت منظور نہ کی جائے۔ درخواست گذار نے کہاتھا کہ اس تنظیم نے پمفلٹس تقسیم کئے اور دیگر تمام مسلم تنظیموں کو بھی 6 ڈسمبر 2015 ء کو جلوس منظم کرنے کی دعوت دی ہے ۔