بائیو ڈائیورسٹی پارک ، ممبئی ہائی وے پر پانچویں حیدرآباد فارمرس مارکیٹ

حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد فارمرس مارکیٹ کا آغاز کیا جانا خوش آئند ہے کہ یہاں کوئی درمیانی افراد نہیں ہوں گے ۔ صحت بخش ، قدرتی اور ماحول دوست نامیاتی پروڈکٹس پیدا کنندوں کی جانب سے راست طور پر B2C پلیٹ فارم کے تحت فروخت کئے جائیں گے ۔ یہاں ذائقہ دار اور صحت بخش غذائی اشیاء بھی دستیاب ہوں گی ۔ ایچ ایف ایم کی جانب سے مسٹر جیش رنجن ( سینئیر آئی اے ایس آفیسر ) ، مسٹر نرسمہاریڈی ( ایم ڈی ، ٹی ایس آئی آئی سی تلنگانہ حکومت ) اور مسٹر سی وی آنند ( کمشنر ، سائبر آباد پولیس ) سے اظہار تشکر کیا گیا ہے کہ انہوں نے اس عمل میں غیر مشروط تائید کی ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے بائیو ڈائیورسٹی پارک ، مائنڈ اسپیس گچی باولی لنک روڈ جنکشن ، اولڈ ممبئی ہائی وے ، حیدرآباد کی مفت پیشکش کی ہے ۔ 16 اگست ( اتوار ) کو راہ گیری کے بعد ایچ ایف ایم کا آغاز ہوتا ہے ۔ اب تک چار مارکیٹس کامیاب منعقد ہوئیں اور 4 اکٹوبر کو پانچویں مارکیٹ منعقد ہوگی جو صبح 8 بجے تا دوپہر 12 بجے رہے گی ۔۔