بائیسکل چلانے میں مہارت رکھنے والا 2 سالہ ننھا رائیڈر

.کہتے ہیں کہ پوت کے پاؤں پالنے میں نظر آجاتے ہیں اس چھوٹو میاں کو ہی دیکھ لیجئیے جو اس مہارت سے سائیکل چلاتا ہے کہ دیکھنے والے حیرت سے دنگ رہ جاتے ہیں۔جی ہاں امریکہ سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ ابھی محض دو سال کا ہی ہے لیکن سائیکل ایسے چلاتا ہے جیسے کوئی پروفیشنل رائیڈرسائیکلنگ کر رہا ہو۔انتہائی مہارت سے توازن برقرار رکھتے ہوئے یہ ننھا بچہ دو پہیوں والی ننھی سی سائیکل تیزی سے چلاتا ہے اورہیلمٹ پہن کر گھبراہٹ کے بغیرشاندار اندازمیں سائیکل پر کنٹرول رکھتا ہے ۔یہ ویڈیو جہاں انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے وہیں کچھ افراد ننھے سے بچے کی جان خطرے میں ڈالنے پراپنے خدشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔