ا5 اگست سے20 روپئے فی کیلو پیاز

ا5 گست سے20 روپئے فی کیلو پیاز
40 مقامات کا انتخاب، عوام پریشان نہ ہوں، ٹی ہریش راؤ
حیدرآباد ۔ 31 جولائی (این ایس ایس) حکومت تلنگانہ نے پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ریتو بازاروں میں 5 اگست سے 20 روپئے فی کیلو پیاز فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرآبپاشی مسٹر ٹی ہریش نے راؤ عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں شہروں کے 40 منتخب مقامات پر 100 میٹرک ٹن پیاز فروخت کرنے کی تجویز ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت ناسک، مہاراشٹرا، کرنول اور ملک پیٹ کے مارکٹوں سے پیاز کو خرید کر صارفین کو رعایتی قیمت پر فروخت کریں گے۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ پیاز کی بڑھتی قیمت سے پریشان نہ ہوں۔عہدیداران انتظامات میں مصروف ہیں۔