ا4اگست کو شہر کے کئی مقامات پر سربراہی آب مسدود

حیدرآباد ۔ 31 جولائی (آئی این این) حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس سیوریج بورڈ کے بموجب 4 اگست کو صبح 6 بجے 24 گھنٹے کے مینٹننس کام کے باعث 5 اگست کو نرسرلہ پلی اور کنڈاپور کے درمیان کرشنا فیز دوم کے تحت پانی کی سربراہی مسدود رہے گی جبکہ 4 اگست کو کرشنا فیز دوم رنگ مین کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے بالاپور، مائیلار دیوپلی، راجندر نگر، بدول، ایرپلی، حیدرگوڑہ جبکہ آصف نگر کے تحت ریڈہلز، سکریٹریٹ، ایم ایل اے کوارٹرس، سیدنگر، ہمایوں نگر، کاکتیہ نگر، وجئے نگر کالونی، ٹٹی خانہ کا جزوی حصہ، پرشانت نگر، گچی باؤلی، مادھاپور میں سربراہی مسدود رہے گی۔ اسی طرح لنگم پلی کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے کوکٹ پلی، قطب اللہ پور، بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، ایرہ گڈہ، ایس آر نگر، موسیٰ پیٹ اور فتح نگر میں پریشر کم رہے گا۔ رنگ مین دوم کے تحت ماریڈپلی، تارناکہ، لالہ پیٹ، ایلوگٹہ، مٹو گوڑہ، سیتاپھل منڈی، ریجمنٹل بازار، پرکاش نگر، نلہ گٹہ، سرینواس نگر، بھوئی گوڑہ، ایچ ایس پی ایچ، ریزروائر علاقہ اور کنٹرول رول علاقہ کے تحت ریلویز، کنٹونمنٹ بورڈ، ایم ای ایس، ایرپورٹ، حشمت پیٹ اور کارخانہ علاقوں میں سربراہی آب مسدود رہے گی۔