ا/2اگسٹ کو نیکلس روڈ پر ویمن ونٹیج کار ریالی

ا/2گسٹ کو نیکلس روڈ پر ویمن ونٹیج کار ریالی
ٹریفک قواعد پر شعور بیداری پروگرام، بیئنگ ویمن کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔/30جولائی، ( سیاست نیوز) بیئنگ ویمن، خواتین کو بااختیار بنانے کی این جی او تنظیم اور شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے مشترکہ زیر اہتمام 2اگسٹ کو اپنی نوعیت کی منفرد ویمن ڈریون ونٹیج کار ریالی منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ریالی کو جھنڈی دکھاکر آغاز کریں گے جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی بھی اس موقع پر مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ ریالی کا اہتمام پیوپلز پلازا نیکلس روڈ پر صبح 9بجے آغاز ہوگا جو کہ چند کلو میٹرس کااحاطہ کرے گی۔ یہ بات شریمتی روپیکا شرما مسرس ساؤتھ ایشیاء انٹرنیشنل 2014ء و بانی بیئنگ ویمن، ڈاکٹر دنیش راج ماتھر ڈین شاداں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس، دینک یار خاں اڈوائزر بیٹنگ ویمن، ڈاکٹر جنید پاشاہ آر ایم ڈی شادان میڈیکل کالج، ڈاکٹر ایس ایل جاوید پروفیسر اور دیگر نے بتائی۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں مزید بتایا کہ اس ریالی میں برٹش اور نظام دور حکومتوں کے 30ونٹیج موٹر کاریں حصہ لیں گی جس کو بیئنگ ویمن سے تعلق رکھنے والی خواتین چلائیں گی۔ اس موقع پر ڈاکٹرس جی بی انٹرنرشپ شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے طلبہ شرکت کریں گے جس کا مقصد خواتین کو ریالی میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی اور روڈ سیفٹی پر شعور بیدار کرنا ہے جو کہ ایک سماجی ذمہ داری کا حصہ ہے۔ ریالی کے اختتام پر شرکاء کو ججس کے فیصلہ پر بیسٹ ٹریفک رولس کے ایوارڈس اور اعزازات سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ بیسٹ ڈریس، بیسٹ ڈسپلین، بیسٹ پارکنگ، بیسٹ پیس لونگ اور دیگر ایوارڈس پیش کئے جائیں گے۔
برقی شٹ ڈاؤن
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ڈیویژنل انجینئر کنسٹرکشن سنٹرل سرکل حیدرآباد کے بموجب 31 جولائی کو ایوانتی نگر برقی فیڈر کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر صبح 10 تا 2 بجے دن کے درمیان ایوانتی نگر اور قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔