اے کے انتونی کی برین ہیمبریج سرجری ہوگی

نئی دہلی ۔30نومبر ( سیاست ڈاٹ کام )سابق وزیر دفاع اے کے انتونی جو گذشتہ روز اپنے مکان میں معمولی نوعیت کے برین ہیمبریج سے متاثر ہوئے ‘ نئی دہلی کے رام منوہر لوہیا ہاسپٹل میں سرجری سے گذریں گے ‘ دواخانہ کے حکام نے آج یہ بات کہی ۔ نیرو سرجنس کی ٹیم نے آج ایک میٹنگ منعقد کی اور انتونی کی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا جو فی الحال عبوری علاج کے تحت ہیں کیونکہ ڈاکٹروں کو اپنے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کرنے کیلئے کچھ وقت درکار ہوا ۔ اس مدت میں ڈاکٹرس سرجری جیسے فیصلہ کن طریقوں کو ٹالتے ہوئے مریض کا ضروری علاج جاری رکھتے ہیں ۔ 76سالہ انتونی کو اپنے گھر میں گرپڑنے کے بعد معمولی نوعیت کے برین ہیمبریج سے دوچار ہوجانے پڑے آر ایم ایل ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے ۔ کیرالا کے سینئر کانگریس لیڈر سابق یو پی اے حکومت کے دوران وزیر دفاع تھے ‘ وہ تقریباً ساڑھے سات سال تک اس عہدہ پر رہے جو کسی بھی ہندوستانی وزیر دفاع کیلئے عظیم ترین مدت ہوئی ۔