اے پی کے چیف منسٹر کا دورہ چینئی ملتوی

حیدرآباد30اگست(یواین آئی)اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے جمعرات کو اپنے دورہ چینئی کوملتوی کردیا ہے ۔وہ تمل ناڈو کے سابق وزیراعلی کروناندھی کے تعزیتی جلسہ میں شرکت کے لئے چینئی جانے والے تھے تاہم چندرابابونائیڈو نے اپنے برادر نسبتی و تلگودیشم پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ ہری کرشنا کی آخری رسومات کے سبب اپنا دورہ چینئی ملتوی کردیا ہے ۔ان کی جگہ اس تعزیتی اجلاس میں تلگودیشم سے تعلق رکھنے والے سابق مرکزی وزرا اشوک گجپتی راجو،سوجنا چودھری ،راجیہ سبھا کے رکن سی ایم رمیش چینئی روانہ ہوگئے ہیں۔