اے پی کے سابق وزیر راما چندراریڈی کا دیہانت

حیدرآباد 29 اپریل (یو این آئی) آندھراپردیش کے سابق وزیر و کانگریس کے سینئر لیڈر پی راماچندراریڈی خرابی صحت کے سبب چل بسے ۔انہوں نے حیدرآباد میں واقع اپنے مکان میں آخری سانس لی۔ان کی عمر89برس تھی۔ان کی پیدائش سنگاریڈی ضلع کے کونڈاپور منڈل کے مرے پلی دیہات میں ہوئی تھی۔ان کے ارکان خاندان نے بتایا کہ دو دن پہلے باتھ روم میں وہ گر پڑے تھے ۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔انہوں نے سابق میں وزرائے اعلیٰ چناریڈی اور جناردھن ریڈی کی کابینہ میں وزیر کے علاوہ اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔