اے پی و تلنگانہ میں وقف جائیدادوں کا تحفظ

جی آئی ایس نقشوں کی تیاری پر غور، محکمہ اقلیتی بہبود کا اجلاس
حیدرآباد 31 مارچ (پریس نوٹ) مرکزی وزارت اقلیتی اُمور نے دونوں ریاستوں آندھراپردیش اور تلنگانہ میں نیشنل ریموٹ سنسنگ سنٹر (این آر ایس سی) کے ذریعہ تمام وقف جائیدادوں کے جی آئی ایس نقشے تیار کرنے سے متعلق کام کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ڈائرکٹر اقلیتی بہبود نے آج دن میں این آر ایس سی، سنٹر فار گڈ گورنینس (مرکز برائے بہتر حکمرانی) سروے کمشنر وقف اور وقف بورڈ عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا جس میں جی آئی ایس میاپنگ کے مختلف ضابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لئے مؤثر انتظامات کئے جائیں۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود مسٹر ایم جے اکبر نے این آر ایس سی کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ جلد سے جلد اس اہم کام کا آغاز کریں۔