اے پی میں کنٹینرس ٹکرا گئے ، ٹریفک میں بڑے پیمانہ پررکاوٹ

حیدرآباد 30 دسمبر (یو این آئی) آندھراپردیش کے اننت پور ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ کے بعد بڑے پیمانہ پرٹریفک جام ہوگئی۔اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ضلع کے پینوکونڈہ کے حدود میں واقع قومی شاہراہ نمبر44پر اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں 14پہیئے والے ان بھاری کنٹینرس کا ایک دوسرے سے سڑک عبور کرنے کے دوران تصادم ہوگیا ۔اس واقعہ میں دونوں گاڑیوں کو شدیدنقصان پہنچا تاہم کسی کے بھی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔اس حادثہ کے نتیجہ میں شاہراہ پر بڑے پیمانہ پرٹریفک جام ہوگئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے تقریبا ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد ان دونوں کنٹینرس کو سڑک سے ہٹاتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔