حیدرآباد۔ 27مارچ (یواین آئی) آندھراپردیش کے بھیماورم میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران نامناسب دستاویزات پر پولیس نے 10لاکھ روپئے کی نقد رقم کے ساتھ ساتھ شراب کے 40شیشے ضبط کرلئے ۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی تلنگانہ اور اے پی کے مختلف اضلاع میں پولیس چوکس ہوگئی ہے اور بالخصوص چیک پوسٹوں و ریاستوں کے سرحدی علاقوں میں چوکسی کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی تلاشی کے کام سرگرمی سے کئے جارہے ہیں۔