اے پی لاء سیٹ 2019کے آج نتائج متوقع

حیدرآباد 19 مئی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں ایل ایل بی (سہ سالہ و پانچ سالہ) اور ایل ایل ایم (دو سالہ) کورسیس میں داخلوں کے لئے 6 مئی کو سری کرشنا دیوارایا یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ اے پی لا سیٹ 2019 کے نتائج کا 20 مئی کو اعلان متوقع ہے۔ سری کرشنا دیوارایا یونیورسٹی کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ بروز پیر 12 بجے دوپہر وجئے واڑہ میں نتائج جاری کرنے کے بعد ویب سائیٹ پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔