ای ۔ سیوا ، می سیوا پر شہریوں کیلئے مزید 8 خدمات

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( این ایس ایس) : شہریوں کو e سیوا اور می سیوا کی جانب سے مختلف 34 محکمہ جات کی چھ سو سے زائد خدمات فراہم کی جارہی ہیں ریاست بھر میں تقریبا 4 ہزار سرکاری مراکز کے ذریعہ خدمات فراہم کی جاتی ہیں جو کہ شہریوں کے لیے انتہائی سہولت کا باعث ثابت ہورہی ہیں ۔ ریاستی حکومت نے ای سیوا اور می سیوا خدمات کو وسعت دینے کی غرض سے می سیوا کے ذریعہ لیگل میٹرولوجی ڈپارٹمنٹ کے متعلق مزید آٹھ خدمات کا آغاز کیا ہے ۔ جو کہ خصوص کر کمرشیل اور تجارتی شعبہ کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے لیے بھی سہولت کا باعث ہوں گی ۔ ان خدمات میں ڈیلر لائسنس کی منظوری ، ڈیلر لائسنس کے رینیول ، مینو فیاکچرنگ لائسنس کی منظوری ، مینو فیاکچرنگ لائسنس کے رینیول ، ریپرنگ لائسنس کی منظوری ، ریپرنگ لائسنس کے رینیول کی یکسوئی کے علاوہ بحیثیت مینوفیاکچرر ، پیاکر ، ایمپوٹر اور اسکلڈ ورکر رجسٹریشن سرٹیفیکٹ کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے ۔۔

 

خوشحال سرکاری ملازمین کے پاس فوڈ سیکوریٹی کارڈ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : اگر کسی کی سالانہ آمدنی دو لاکھ روپئے سے زیادہ ہو تو وہ فوڈ سیکوریٹی کارڈ یا راشن کارڈ رکھنے کا اہل نہیں ہے ۔ بھلے ہی محکمہ سیول سپلائز نے لاکھوں غیر مجاز کارڈس کا صفایا کیا ہے لیکن اب بھی سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد کے پاس ایسے کارڈس موجود ہیں ۔ ان میں بعض اوسط اور اعلیٰ رتبہ کے عہدیدار شامل ہیں ۔ حیدرآباد کے چیف راشننگ آفیسر کے آفس نے جس کے تحت جی ایچ ایم سی کے 9 سرکلس ہیں ۔ فروری سے اب تک کم و بیش 7 ہزار 985 سرکاری ملازمین کے کارڈس ختم کیے ہیں تلنگانہ ریاست میں ایک لاکھ 28 ہزار 99 سرکاری ملازمین کے کارڈس برخاست کیے گئے ۔ آر ٹی سی واٹر بورڈ اور ریلویز نے اپنے ملازمین کی سالانہ تنخواہ کی تفصیلات پیش کیں ۔ جن کی بنیاد پر بیشتر کارڈس منسوخ کیے گئے ۔ اسٹیٹ پولیس چند مرکزی حکومت کے محکمہ جات اور ٹی ایس ٹرانسکو ، ٹی ایس جینکو ، جیسے کارپوریشن سے تفصیلات مطلوب ہیں ۔ ماہانہ 18 ہزار روپئے سے زائد پنشن حاصل کرنے والوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں تاکہ ان کے کارڈس بھی منسوخ کیے جاسکیں ۔ راشن کارڈ اب بھی شناختی ثبوت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ۔ اس اعتبار سے بھی اس کی اہمیت اور افادیت ہے ۔۔