ای پی ایف وظیفہ یابوں کو طبی فوائد

نئی دہلی ۔ /31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 58 لاکھ افراد کو جو ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ سے پنشن حاصل کرتے ہیں ۔ اب طبی فوائد کے مستحق ہوں گے ۔ مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے آج اس کا انکشاف کیا ۔ وہ خانگی رکن کی قرارداد پر مباحث کا جواب دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ای پی ایف او بورڈ کا کل ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں تجویز پیش کی گئی تھی کہ طبی انشورنس اسکیم برائے پنشنرس کا آغاز کیا جائے جسے منظور کرلیا گیا ۔ آئندہ اجلاس میں قطعی فیصلہ کا اعلان کیا جائے گا ۔ تجویز کا مقصد وظیفہ یابوں کو طبی فوائد فراہم کرنا ہے

وزیراعظم کا آج رات ہیکے تھان
سے مختلف موضوعات پر خطاب
نئی دہلی ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل رات نوجوانوں میں سے متنوع موضوعات پر خطاب کریں گے جو سفارتکاری سے انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی سے روحانیت تک موضوعات کا احاطہ کریں گے۔ کل 10 بجے شب اسمارٹ انڈیا ہیکے تھان سے خطاب کرنے کا انہوں نے آج رات اپنے ٹوئیٹر پر اعلان کیا۔ خطاب کے بعد شرکاء کے ساتھ مختلف مقامات پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ اس ہیکے تھان میں 10 ہزار سے زیادہ نوجوان شرکت کررہے ہیں اور 36 گھنٹہ طویل اجلاس میں مختلف مسائل کے انوکھے حل پر غور کریں گے۔